ایرانپاکستان

فوجی پریڈ پرحملہ بزدلانہ ہے، پاکستانی سفیر

 

تہران میں تعیینات پاکستانی سفیر رفعت مسعود نے اھواز میں فوجی پریڈ پر ہونےوالے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے حملہ نہایت بزدلانہ قرار دیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں تعیینات پاکستانی سفیر رفعت مسعود نے اھواز میں فوجی پریڈ پر ہونےوالے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے حملہ نہایت بزدلانہ قرار دیا ہے۔

پاکستانی سفیرنے شہداء اور زخمیوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا اور کہا پاکستانی اپنے ایرانی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھی اھواز میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران کےمتاثرین کے ساتھ ہے، ایران کے غمزدہ خاندانوں کے لیے پاکستان دعا گو ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہےاور اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ایران کے شہر اہواز میں فوجی پریڈ کےدوران دہشت گرد حملے میں 10 فوجی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے جوابی کارروائی میں دو دہشتگردوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے جبکہ دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close