تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

عالمی پاسپورٹ انڈیکس رینکنگ میں پاکستان کے پاسپورٹ کی پوزیشن میں بہتری


بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے نہایت اہم خوشخبری ہے کہ پاسپورٹ کی عالمی پاسپورٹ انڈیکس میں پوزیشن بہتر ہوگئی ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق،  2017ء میں پاکستانی پاسپورٹ عالمی پاسپورٹ انڈیکس میں 97 نمبر پر موجود تھا تاہم 2018ء میں پاکستانی پاسپورٹ 2 درجے بہتری کے ساتھ 95 نمبر پر آ گیا ہے ۔

واضح رہے کہ عالمی پاسپورٹ انڈیکس کسی بھی ملک کی معاشی، سیاسی اور سماجی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے رینکنگ جاری کرتا ہے۔

 نئی رینکنگ کے بعد پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد دنیا کے آٹھ ممالک میں ویزہ فری داخلہ حاصل کر سکتے ہیں جبکہ 27 ممالک میں داخل ہوتے وقت ویزہ لیا جا سکتا تاہم دیگر 163 ملکوں کے لئے ویزہ پہلے حاصل کرنا لازمی قرار ہو گا۔

گذشتہ برس 2017ء میں پاکستان دنیا کے صرف چھ ممالک میں ویزہ فری داخلہ حاصل کرسکتا تھا جن میں قطر،وانوات، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، گرینڈینز، ڈومینیکا، ہیٹی، مائکرونیزیا اور سینٹ ونسن شامل تھے۔ جبکہ ترکی، ایتھوپیا، آذربایجان، ملائیشیا، مالدیپ، کینیا، نیپال، لیسوتھو، مڈغاسکر، گبون، یوگنڈا، توولالو، ٹوگو، تیمور-لیس، سومالیا، سیشیلس، سامو، روانڈا، پالاؤ، میانمار، موزمبیق، موریتانیا، بیسواؤ، کوموروس، جبوٹی، کمبوڈیا اور کیپ ویڈڈ پاکستانی پاسپورٹ کے ہولڈرز کو داخلہ کے وقت بھی ویزہ جاری کرتے تھے۔

عالمی پاسپورٹ انڈیکس میں پاکستان کے پاسپورٹ کی پوزیشن میں بہتری خوش آئند ہے۔

 یاد رہے کہ مارچ 2017ء میں پاکستان کا پاسپورٹ دنیا بھر کے بُرے پاسپورٹ کی فہرست میں شامل ہو گیا تھا۔

امریکی فرم نےدنیا کے 199 پاسپورٹس کی ایک فہرست تیار کی جس میں پاکستان کو 196 واں نمبر دیا گیا تھا۔ نومیڈ کیپیٹلسٹ نامی اس فرم نے دنیا بھر کے ممالک کو پانچ چیزوں کی بنیاد پر درجہ بندی کی ہے جن میں ویزہ فری ٹریول، ٹیکسوں کا نظام، ان ممالک اور ان کے شہریوں کی بین الاقوامی ساکھ، دوہری شہریت اور وہاں کی شہری آزادی شامل ہیں۔

انڈیکس میں بتایا گیا کہ اس انڈیکس میں بغیر ویزہ سفر کی سہولت کو 50 فیصد جبکہ ٹیکسیشن کو 20 فیصد، ساکھ کو 10 فیصد، دوہری شہریت کو 10 فیصد، اور مجموعی ساکھ کو 10 فیصد رینکنگ دی گئی ۔

نومیڈ پاسپورٹ انڈیکس 2017ء کے مطابق 199 ممالک کی فہرست میں سویڈن پہلے نمبر، بیلجیئم دوسرے اور اٹلی اور سپین تیسرے نمبر پر تھے۔پاسپورٹس کی اس فہرست میں برطانیہ کا 16 ویں، امریکہ کا 35 ویں، انڈیا کا 160 ویں جبکہ افغانستان آخری نمبر پر آیا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close