تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

اقوام متحدہ کو بھارتی ظالمانہ پالیسی کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے، ملیحہ لودھی


اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کو بھارتی غاصبانہ پالیسی کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی اقوام متحدہ میں مثبت سفارت کاری نے بھارتی مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا، سفیروں، اہم عہدیداروں کو کشمیرمیں بھارتی تسلط اورجارحیت سے آگاہ رکھا جا رہا ہے۔

پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے شعبہ قیام امن اورسیاسی امور کے سربراہ سمیت کویت، انڈونیشیا اور جنوبی افریقا کے سفیروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کو بھارتی غاصبانہ پالیسی کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے، بھارت نے کشمیر کے زمینی حقائق اور یو این قراردادوں کے خلاف اقدام کیا، ایسے اقدام کے خطے اور عالمی امن پر خطرناک اثرات پڑیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ پوری ریاست میں کرفیو لگانا ثبوت ہے بھارتی اقدام غیرقانونی ہے، جب بھی کرفیو اٹھا کشمیری عوام بھارت کونکل جانے کا ہی کہیں گے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close