تازہ ترین خبریںپاکستان

نیب نے مسلم لیگ نواز کی نائب صدرمریم نواز کو احتساب عدالت میں پیش کردیا


قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز اور نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو احتساب عدالت لاہور میں پیش کردیا۔

نیب نے عدالت سے دونوں افراد کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔ نیب پراسکیوٹر نے بتایا کہ شریف خاندان نے اپنی چوہدری شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کی، مریم نواز چوہدری شوگر ملز کی شیئر ہولڈر ہیں اور یوسف عباس کا اکاؤنٹ منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوا۔

مریم نواز کی پیشی کے موقع پر عدالت میں بڑی تعداد میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان موجود تھے جنہیں منتشر کے لیے پولیس نے تشدد بھی کیا۔

نیب نے مریم نواز اور یوسف عباس کو چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا ہے۔ نیب کے مطابق چوہدری شوگر ملز سمیت شریف خاندان کی تمام کمپنیاں منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئیں۔

 واضح رہے کہ نیب حکام کا کہنا ہے کہ مریم کے نام پر 11 ہزار شیئرز منتقل کیے گئے اور ان کے ساتھ ساتھ یوسف عباس کے نام پر بھی لاکھوں ڈالر منتقل ہوئے جس کی تفصیلات بتانے میں یہ دونوں ناکام رہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close