تازہ ترین خبریںپاکستان

کراچی پورٹ کو قطرپورٹ سے منسلک کرنے کا اعلان


وزیر اعظم عمران خان سے قطری مسلح افواج کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل غنیم بن شاہین الغنیم نے ملاقات کی ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں قطر کی مسلح افواج کے سربراہ نے وزیراعظم عمران خان کو امیر قطر اور وزیر اعظم کا پیغام پہنچایا۔

ملاقات میں پاک قطر باہمی مفادات پر مبنی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماوں نے آنے والے برسوں میں پاک قطر دو طرفہ تجارت میں مزید اضافے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قطری پورٹ کو کراچی پورٹ کے ساتھ فیری کے ذریعے منسلک کیا جارہا ہے جس سے پاکستان کی قطر کو برآمدات میں 73 فیصد اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ قطر کی جانب سے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور محنت کشوں کی بھرتی کیلئے کراچی اور اسلام آباد میں دفاتر کھولنے پر قطر کے شکر گزار ہیں۔

وزیراعظم کی جانب سے امیر قطر اور وزیراعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں قطری ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ  محمد بن عبد الرحمان نے بھی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close