تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

اسلام آباد میں ہالینڈ کا سفارت خانہ غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان


پاکستان میں یورپی ملک ہالینڈ کا سفارت خانہ غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے اور ویزا درخواستیں اور انٹرویوز بھی روک دیے گئے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں یورپی ملک ہالینڈ کا سفارت خانہ غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے، سفارتخانے میں ویزہ کے لیے طے شدہ تمام انٹریوز بھی تاحکم ثانی منسوخ کردیے گئے جبکہ نئی ویزہ درخواستوں کی وصولی بھی روک دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہالینڈ کا سفارتخانہ سیکیورٹی وجوہات پر بند کیا گیا ہے۔

خیال رہے سپریم کورٹ کے حکم پر مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو ملتان جیل سے رہا کیا گیا تھا ، اس موقع پر  نیدرلینڈ کے خصوصی ایلچی بھی موجود تھے۔

یاد رہے روان سال اگست میں ہالینڈکے اسلام مخالف سیاست دان گیرٹ ولڈرز کی فریڈم پارٹی نے توہین آمیز خاکوں کے مقابلے کا اعلان کیا تھا ، جس کے  بعد ملک بھر میں احتجاجی جلسوں کا آغاز ہو گیا تھا اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے پاکستان میں نیدرلینڈ کا سفارت خانہ بند کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہالینڈ کے وزیرِ خارجہ وین بیٹنلینڈ سی زاکن سے رابطہ کر کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے پر احتجاج کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کا بھی کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکے ہر مسلمان کا مسئلہ ہے،  تمام مسلمان ممالک مل کرہی مغرب کو سمجھا سکتے ہیں، مسلمان ممالک اوآئی سی کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر یواین کو اپنے تحفظات سے آگاہ کریں۔

بعد ازاں حکومت اور عوام کے سخت ردعمل اور احتجاج کے باعث ہالینڈ  مقابلہ منسوخ کرنے پر مجبورہو گیا  تھا

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close