ایرانتازہ ترین خبریںپاکستان

پاک ایران سرحدپر ایرانی فورسز نے گاڑی پر فائرنگ کردی، دوافراد ہلاک


بلوچستان کے ضلع پنجگورمیں پاک ایران سرحد کے قریب ایک گاڑی پرفائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، لیویز ذرئع کاکہنا ہے کہ  فائرنگ کا واقعہ پنجگورمیں پاک ایران سرحد ی علاقے شمسر میں پیش آیا،جہاں گاڑی پرفائرنگ سے دو افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔

ایرانی بارڈر گارڈز نے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والوں پر فائرنگ کردی جس سے 2 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

پاکستانی شہریوں نے غیر قانونی طور پر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے سے پاک ایران سرحد عبور کرنے کی کوشش کی تھی۔

لیویز حکام کے مطابق 7 افراد پر مشتمل ایک پک اپ نے سرحد عبور کرنے کی کوشش کی تو ایرانی سرحدی فورسز نے ان پر فائرنگ کردی۔

خیال رہے کہ گاڑی پر بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد سوار تھے۔

حکام نے بتایا کہ ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوئے، تاہم گاڑی میں موجود ڈرائیور محفوظ رہا۔

فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے لیے ضلعی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ تمام افراد بغیر قانونی دستاویز کے سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت عبداللہ اور نواز کے نام سے ہوئی جو بلوچستان کے ضلع کیچ اور خیبرپختونخوا کے علاقے مہمند سے تعلق رکھتے تھے۔

واقعہ کے بعد لیویزحکام موقع پر پہنچ گئے،لاشوں اورزخمیوں کو سول اسپتال پنجگورمنتقل کردیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں اور زخمی افراد کاتعلق تربت،کوئٹہ اورپشاورسے ہے، فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close