تازہ ترین خبریں

غزہ کی صورت حال پر او آئی سی اجلاس میں‌ رہنماؤں کے بڑے فیصلے

استنبول: اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے سفاکانہ قتل عام کے خلاف اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ہنگامی اجلاس کے لیے مسلمان ملکوں کے سربراہان استنبول پہنچ گئے جہاں پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے اسرائیلی فوج کےہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی آزادانہ اورشفاف تحقیقات کرائی جائے۔ اس موقع پر انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کی بھی مذمت کی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں جمعے کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منایا گیا۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف بھلا کر او آئی سی پلیٹ فارم سے مضبوط مؤقف دینےکی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل مسئلہ فلسطین کےحل کیلئے اپنی قراردادوں پرعمل کرائے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھی 70 سال سے بھارتی جبر و استبداد کا شکار ہیں اور وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت پرعملدرآمد نہیں کررہا ہے، قابض افواج کے خلاف معاشی اور دیگر اقدامات کرنے ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین پر سلامتی کونسل کی قراردادوں سے بھی انحراف کیاجارہاہے جبکہ فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کو دہشتگردی سے جوڑا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آپس کے سیاسی اختلافات کو ختم کرنا ہوگا اور فلسطین اور کشمیر کے معاملات پر مضبوط مؤقف اختیار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کیلیےعالمی عدالت انصاف کےآپشن پربھی غورکرناچاہیے، ان کے قتل عام اور ریاستی دہشتگردی کاخاتمہ ضروری ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ آزاد اور خود مختار فلسطین چاہتے ہیں جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہے۔

او آئی سی سربراہ اجلاس اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف مظالم پر بلایا گیا ہے جس کی صدارت ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کررہے ہیں ۔

ادھر اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے استنبول میں ریلی نکالی گئی جس میں پانچ لاکھ افراد نے شرکت کی۔

ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر آگ کی بارش کر رہا ہے لیکن ساری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام طاقتیں جو اس وقت اسرائیلی جارحیت پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اس جرم میں پوری طرح شامل ہیں۔

صدر طیب اردوان نے کہا کہ القدس کےامتحان میں صرف عالمِ اسلام ہی نہیں پوری انسانیت ناکام رہی ، قبلہ اول کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتے تو خانہ کعبہ کے تحفظ پر کس طرح مطمئن ہوسکتے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close