تازہ ترین خبریں

افغانستان اجرستان نامی شہر پر طالبان کے قبضے کا امکان، ۳۶ پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبہ غزنی کے شہر اجرستان پر بھی طالبان کے قبضے کا قوی امکان ہے جبکہ طالبان کے حملوں میں کم ازکم ۳۶ پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، طالبان کا کہنا ہے کہ صوبہ غزنی کے شہر اجرستان پر حملہ کرکے ۳۶ افغان سیکیورٹی فورسز کو ہلاک کرکے کئی اہم چک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

تفصیل کے مطابق ۱۸ پولیس اہلکار اجرستان شہر کے مرکز میں ۱۱ اہلکار «ازرکیان» اور ۵ اہلکار «سپین غوندی» نامی علاقے میں مارے گئے ہیں۔

طالبان کا کہنا ہے کہ متعدد افغان اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم زخمیوں کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہاہے۔

دوسری طرف اجرستان کو گورنر کے ترجمان نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر پر کسی بھی وقت طالبان کا قبضہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان فورسز مکمل طور پر طالبان کے محاصرے میں ہیں اور فوری طور پر امداد میں ضرورت ہے اگر وقت پر فورسز کی مدد نہ کی گئی تو شہر حکومت کے ہاتھ سے نکل سکتا ہے۔

یاد رہے کہ طالبان نے صوبہ غزنی کے «جغتو»، «زنخان» اور «گیرو» نامی شہروں پر حال ہی میں قبضہ کرکے حکومت کو بے دخل کردیاہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close