اسلامی بیداریتازہ ترین خبریںپاکستان

پاکستان میں زائرین سے اظہار ہمدردی کے لئے مظاہرے

صوبہ سندھ کے مختلف شہروں میں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کی اپیل پر تفتان بارڈر اور کوئٹہ میں پھنسے ہوئے زائرین سے اظہار ہمددری اور حکومت کی طرف سے مناسب اقدامات نہ ہونے اور سیکیورٹی فراہم نہ کرنے کے خلاف کراچی سمیت سندھ بھر میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل کےصوبائی صدرعلامہ ناظر عباس تقوی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے باوجود زائرین امام حسین علیہ السلام کو اب تک سیکیورٹی کے حصار میں رکھنا کامیاب آپریشن کے دعوے پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر زائرین کے معاملات ایک ہفتے میں حل نہیں کئے گئے تو ہم پہلے مرحلے میں سندھ سے بلوچستان جانے والی شا ہراہ کو دھرنا دے کر بند کردیں گے پھر تفتان تک مارچ کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے صوبہ بلوچستان میں سیکیورٹی کے نام پر ہزاروں زائرین امام حسین علیہ السلام کو بے جا محصور کرکے تنگ کیا جاتاہے۔

 

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close