ایرانتازہ ترین خبریںپاکستان

ایران بھرسے لاکھوں زائرین مشہد مقدس کی طرف رواں دواں

اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں سے لاکھوں زائرین حرم رضوی پہنچ رہے ہیں۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ماہ صفرکے آخری عشرے کی عزاداری میں شرکت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں سے لاکھوں زائرین حرم رضوی پہنچ رہے ہیں۔
صوبہ خراسان رضوی کے پولیس کمانڈر کا کہنا ہے کہ ایران کے مختلف شہروں سے 1لاکھ 25ہزار زائرین پیدل مشہد مقدس کی طرف رواں دواں ہیں۔
پولیس کے کمانڈرکے مطابق مشہد – نشابور پرانی ہائی وے کو ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کرکے پیدل چلنے والے زائرین کے لئے مختص کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیدل سفر کرنے والے زائرین کے علاوہ لاکھوں زائرین گاڑیوں کے ذریعے مشہد پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشہد کے قریب ہائی وے پر ٹریفک کا شدید دباو ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں سے کربلامعلی جانے والے لاکھوں عزادار بھی جوق در جوق مشہد مقدس پہنچ رہے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close