تازہ ترین خبریںپاکستان

وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب کریں گے


وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب کا امکان ہے، خطاب کا حتمی فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہوگا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم عمران خان کا آج قوم سےخطاب کا امکان ہے، اپنے خطاب میں وزیراعظم دورہ چین اورامن وامان کی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خطاب کا حتمی فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہوگا، توقع ہے کہ وزیراعظم کا خطاب پونے 8 بجے ٹیلی کاسٹ کیاجائے گا۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ٹی وی ساڑھے4بجےوزیراعظم کے خطاب کی ریکارڈنگ کرے گا۔

خیال رہے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج وزیراعظم آفس میں سہ پہر3 بجے ہوگا، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورانٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے۔

اجلاس میں داخلی اورخارجی سلامتی سے متعلق امور زیرغورآئیں گے۔

یاد رہے 24 اکتوبر کو  وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب سے وطن واپس آنے کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ  عوام خوشخبری سناتاہوں، سعودی عرب سے زبردست پیکج ملا ہے۔ پہلے دباؤ تھا آئی ایم ایف سے  زیادہ قرضہ لیں، اب زیادہ قرض نہیں لیناپڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب جیسے پیکج کے لیے مزید دو ممالک سے بات ہورہی ہے ، امید ہے تنخواہ دار طبقے پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انشااللہ ڈالر آنے سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا، 50لاکھ گھر بننے سے 40انڈسٹریز کو فروغ ملے گا، روزگارکے مواقع ملیں گے، نچلےطبقے کے لیے کچھ دنوں میں پیکج کا جلد اعلان کروں گا۔ تھوڑے دنوں کے لئے مشکلات کا سامنا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close