تازہ ترین خبریں

امریکا کا ایران پر نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان


امریکی حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امریکی حکام نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے اقتصادی پابندیوں کا اطلاق برروز پیر (5 نومبر) سے شروع ہوگا۔

امریکی پابندیوں کے دائرہ کار میں ایران کے توانائی، فنانشل اور جہاز رانی کے شعبہ جات شامل ہوں گے۔

 یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے اتحادی ممالک کی تجاویز اور مشوروں کو رد کرتے ہوئے 8 مئی کو ایران کے ساتھ عالمی معاہدہ منسوخ کردیا تھا جو 2015 میں اس وقت کے امریکی صدر باراک اوباما نے دیگر عالمی طاقتوں بشمول برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی، روس اور ایران کے مابین طے پایا تھا۔

خیال رہے کہ یورپی یونین میں شامل ممالک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مذکورہ فیصلے کو افسوس ناک قرار دیا جبکہ اسرائیل، سعودی عرب اور بحرین کی جانب سے امریکی صدر کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا تھا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close