تازہ ترین خبریں

وزیراعظم اور صدرمملکت کی جانب سے مولانا سمیع الحق پرقاتلانہ حملے کی شدید مذمت

صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کے لیے بڑا سانحہ قرار دے دیا۔

اسلام نیوزکی رپورٹ صدر مملکت نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کا قتل انتہائی افسوسناک ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے مولانا سمیع الحق کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ملک ایک جید عالم دین اور اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا۔

وزیراعظم نے مولانا سمیع الحق کے قتل کی فوری تحقیقات کا حکم بھی جاری کردیا۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مولانا سمیع الحق کے قتل پر ردعمل دیتے ہوئے اسے کھلی دہشت گردی قرار دے دیا۔

انہوں نے مولانا سمیع الحق کے پیروکاروں کو صبر کرنے کی بھی تلقین کی۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی واقعے پر رنج اور غم کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں اور حملے کے ماسٹر مائنڈز کو گرفتار کرکے منطقی انجام تک پہنچانے کا مطالبہ کردیا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close