تازہ ترین خبریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید۳مسلمان شہید

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید۳ مسلمان شہید

مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر کا سلسلہ جاری ہے اور حالیہ واقعے میں بھارتی فوج نے ضلع کپواڑا میں تین کشمیری مسلمانوں کو شہیدکردیا۔

اسلام نیوز نے کشمیری ذرائع کے حوالےسے بتایاہے کہ ضلع کے علاقے ہنڈوارا میں سگی پورہ کے مقام کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو شہید کردیا۔

ذرائع کے مطابق دھروسطی ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں معرکہ آرائی کے دوران 2 مقامی جوان شہید اور ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا۔

دوسری جانب ظلم وبربریت کے خلاف کشمیریوں کے مظاہرے روکنے کے لیے بھارتی فوج نے ملحقہ علاقوں میں کرفیو کی طرح کی پابندیاں نافذ کردی اور تعلیمی ادارے بند کردیے جبکہ انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔

علاوہ ازیں انتظامیہ کی پابندیوں کے باوجود نوجوان کی نماز جنازہ میں ہزاروں کشمیریوں نے شرکت کی اور بھارت مخالف اور آزادی کی حمایت میں نعرے لگائے۔

قبل ازیں بھارتی فوج نے کشمیریوں کو نماز جنازہ میں شرکت سے روکنے کےلیے آنسو گیس شیل اور پیلیٹ کا استعمال کیا، اس دوران نہتے کشمیریوں اور بھارتی فوج کے درمیان تصادم بھی ہوا، جس میں متعدد کشمیری زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کا سلسلہ 71 برسوں سے جاری ہے، تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے ان مظالم میں شدت آگئی ہے اور آئے روز کشمیری نوجوانوں کو قتل کیا جارہا ہے۔

گزشتہ ماہ 21 اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے کلگام میں بھارتی فوج کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 14 کشمیری جاں بحق ہوئے تھے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close