تازہ ترین خبریںدنیاکشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے، یورپی رکن پارلیمنٹ

یورپین پارلیمنٹ کی برطانوی ممبر جولیا وارڈ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی شہریوں سمیت پوری دنیا کو مقبوضہ کشمیرمیں نوجوانوں کے سفاکانہ قتل اور خواتین کی آبروریزی کے وحشیانہ سلسلے پر گہری تشویش ہے۔

روزنامہ جنگ کے حوالےسے بتایاہے کہ یورپین پارلیمنٹ کی برطانوی ممبر جولیا وارڈ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے علمبردار تمام عالمی اداروں کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کے جاری سلسلے کو بند کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق جولیا وارڈ فرانس میں واقع یورپی پارلیمنٹ سٹریس برگ واقع ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس میں اظہارخیال کر رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی وادی ایک ایسا علاقہ بن چکا ہے جو پوری دنیا میں سب سے زیادہ فوج زدہ علاقہ ہے جہاں قابض افواج روزانہ انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیاں کر رہی ہے اور انسانیت سوز ظلم و ستم برداشت کرنا مقبوضہ کشمیر کے مقامی لوگوں کا معمول بن چکا ہے۔

 بھارتی افواج کے ظلم و ستم کیخلاف ہونیوالے پرامن احتجاجی مظاہروں میں بھارتی افواج کا وحشیانہ فائرنگ کرنا بھی روز مرہ کا معمول بن چکا ہے، جہاں آئے روز نوجوانوں، بچوں اور عورتوں کیخلاف بلا تخصیص خوفناک آتشیں اسلحہ استعمال کیا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کی گلیوں اور سڑکوں پر بھارتی مظالم کیخلاف ہونیوالے پرامن احتجاج کے موقعہ پر نہتے شہریوں پر آتشیں گنوں کا اندھادھند استعمال کیا جارہا ہے اور اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر بھارتی فوجی فائرنگ کرتے ہوئے نوجوانوں کی آنکھوں کو بطور خاص نشانہ بناتے ہیں جس کے نتیجے میں ہزاروں کشمیری نوجوان بینائی سے محروم ہو جاتے ہیں جبکہ بھارتی فوجی شہید کیے جانے والے نوجوانوں کے گھروں میں داخل ہوکر خواتین کی بے حرمتی اور وحشیانہ آبروریزی کرتے ہیں، اس لیے اسوقت پوری دنیا میں مقبوضہ کشمیر ایک ایسا خطرناک خطہ بن چکا ہے جہاں جنگ کی صورتحال ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close