تازہ ترین خبریںدنیا

حادثے کا شکارہونے والا انڈونیشین طیارہ بھارتی پائلٹ اڑا رہا تھا

انڈونیشیا میں حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارےکو بھارتی پائلٹ اڑا رہا تھا۔

بھارتی ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے پائلٹ بھاوی سنیجا نے لائن ایئر میں مارچ 2011ء میں ملازمت شروع کی تھی۔

ادھر انڈونیشیا میں سمندر میں گر کر تباہ ہونے والا مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا، طیارے میں 20 سرکاری عہدے داروں اور عملے کے 8 ارکان سمیت 189 افراد سوار تھے۔

حادثے کی تحقیق میں کاک پٹ کی آوازوں، ڈیٹا ریکارڈرز، طیارے کا تکنیکی اسٹیٹس، عملے کی تربیت، موسم اور ایئر ٹریفک ریکارڈنگز کا جائزہ لیا جائے گا۔

حادثے کے شکار طیارے کی نجی ائیر لائن کے صدر کا کہنا ہے کہ مسافر طیار ے کو گزشتہ پرواز میں تیکنیکی مسئلہ پیش آیا تھا جسے بعد میں حل کرلیا گیا تھا۔

انڈونیشیئن حکام کے مطابق جکارتا سے اڑنے والی پرواز نے ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی جکارتا واپس آنے کی درخواست کی تھی۔

ریسکیو ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے میں کسی کے زندہ ہونے کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے۔

انڈونیشیئن حکام کے مطابق حادثے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی ہے، طیارے کے بلیک باکسز، کاک پٹ ریکارڈر اور ڈیٹا فلائٹ ریکارڈر ملنے کا انتظار کیا جارہا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close