تازہ ترین خبریںپاکستان

محرم کی طرح چہلم پر بھی محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینگے، امن کمیٹی

سی پی او راولپنڈی عباس احسن کا کہنا ہے کہ ضلعی امن کمیٹی شہر کے امن کی ضامن ہے، ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کرائیں گے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سی پی او راولپنڈی عباس احسن کا کہنا ہے کہ  محرم الحرام کی طرح چہلم کے جلوس و مجالس میں بھی مکمل تعاون کرینگے۔

عباس احسن بدھ کو پولیس ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ  اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیر، ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی سید علی اکبر شاہ، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ممبران امن کمیٹی شوکت جعفری، مولانا اظہار حسین بخاری، اقبال رضوی، رائو ارشاد، قاری یونس، شعاع دین، مولانا تاج، ناصر عباس زیدی، قاضی ظہور الٰہی، جاوید حسین شاہ، عبدالغفار توحیدی، انجمن تاجران کی طرف سے شیخ حفیظ، خالد محمود عباسی اور ملک اعجاز نے شرکت کی۔

 شرکاء امن کمیٹی نے کہا کہ علماء محبت امن اور بھائی چارے کو فروغ دینگے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ دوران چہلم جلوس اور مجالس میں کسی بھی مذہب یا فرقہ کی دل آزاری نہ ہو اور آپس میں محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے۔

 سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ ضلعی امن کمیٹی‘ تاجروں اور عوام کے تعاون سے ہی امن و امان کی صورتحال میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close