تازہ ترین خبریںپاکستان

ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف مہم، 30 لاکھ وصول

 

سندھ بھر میں ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف مہم کے نتیجے میں اب تک 30 لاکھ روپے ٹیکس وصول کر لئے گئے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ کے مطابق صوبے بھر میں ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف 11 روزہ روڈ چیکنگ مہم کے پہلے دو دن کے دوران مجموعی طور پر تقریبا 7 ہزار گاڑیاں چیک کر کے 3 ملین سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا۔

کراچی میں 3958 گاڑیاں حیدرآباد میں 1021 ٰسکھر میں 500 ٰ لاڑکانہ میں تقریبا 300 میرپورخاص میں بھی 300 کے قریب اور شہید بے نظیر آباد میں تقریبا 500 گاڑیاں چیک کی گئیں۔

چیکنگ کے دوران 158 گاڑیاں مختلف وجوہات کی بنا پر قبضے میں لی گئیں۔ جبکہ 563 گاڑیوں کے کاغذات بھی قبضے لیے گئے۔

صوبائی وزیر کا کہناہے کہ ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف جاری روڈ چیکنگ مہم کے باعث ٹیکس جمع کروانے کے رجحان میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close