تازہ ترین خبریںگلگت بلتستان

گورنرگلگت بلتستان کی صدر مملکت سے ملاقات، آئینی اصلاحات پر تبادلہ خیال

 

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، بدھ کے روزگورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں گلگت بلتستان کی آئینی اصلاحات، گلگت بلتستان میں معیاری تعلیم کافروغ، قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی، بلتستان یونیورسٹی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر گلگت بلتستان کو یقین دلایا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی خواہش کے مطابق آئینی اصلاحات کی جائینگی تاکہ گلگت بلتستان کے عوام بھی پاکستان کے دیگر صوبوں کی عوام کی طرح وسائل سے مستفید ہوسکیں۔

صدر پاکستان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیئے وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کریگی اور تعلیم کے شعبے سے متعلق صوبائی حکومت کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیئے امداد کریگی۔

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے صدر پاکستا ن سے ملاقات کے دوران کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام محب وطن پاکستانی ہیں اور وطن عزیز کے دفاع کے لیئے قربانیاں دینے کے لیئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

گورنر گلگت بلتستان نے صدر پاکستان سے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی خواہشات کے مطابق آئینی اصلاحات کی جائیں تاکہ اس علاقے کی عوام کی کی دیرینہ محرومیوں کا ازالہ کیا جا سکے۔

صدر پاکستان نے کہا کہ آئینی اصلاحات کے لیئے اپنا کردار ادا کرونگا اور مستقبل قریب میں بحیثیت چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور بلتستان یونیورسٹی کا دورہ کروں گا اور دونوں اداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیئے اپنا بھرپور کردار ادا کرو ں گا۔

گورنرگلگت بلتستان کی درخواست پر صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے گلگت بلتستان کاتفصیلی دورہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے محب وطن شہری ۷۰ سالوں سے آئینی حقوق سے محروم ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close