تازہ ترین خبریںگلگت بلتستان
گلگت، شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا، نپورہ میں سپردخاک
دیامر کے علاقے داریل گماری میں شہید ہونے والے سی ٹی ڈی آپریشنل ٹیم کے اہلکار بصیر عباس کی نماز جناز ہ مرکزی جامع امامیہ مسجد گلگت میں ادا کر دی گئی ۔
امام جمعہ والجماعت علامہ سید راحت حسین الحسینی کی امامت میں شہید بصیر عباس کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس ثناء اللہ خان عباسی، ڈی آئی جی گوہر نفیس، ڈی سی کیپٹن (ر) سمیع اللہ فارق، ایس ایس پی تنو یر الحسن سمیت پولیس آفیسران و مختلف مکاتب فکر اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔
بعد ازاں نپورہ میں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید پولیس کے جنازے کو سلامی پیش پیش کی جس کے بعد شہید پولیس اہلکار بصیر عباس کو ان کے آبائی علاقے نپورہ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا