تازہ ترین خبریںدنیا

افغانستان: ستمبر میں امریکی اور افغان فورسز کے حملوں میں 103عام شہری جاںبحق

 

گزشتہ ماہ ستمبر میں افغانستان کے مختلف علاقوں میں غیرملکی اور افغان فورسز کے حملوں میں 103 عام شہری جان کی بازی ہار گئے۔

افغان ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ انسانی حقوق سے وابستہ تنظیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں امریکی اور افغان فورسز کی کارروائیوں میں 103 عام شہری جاں بحق اور 20 شدید زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی اور افغان فورسز کے حملوں میں کل ۲۴۰ افراد ہلاک اور ۳۵۰ زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ ۱۱ ستمبر کو صوبہ ننگرھارمیں ایک بم حملے میں ۶۸ افراد جاں بحق اور ۱۶۵ کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ننگرھار میں خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ۳۵ افراد جاں بحق اور ۵۰ کے قریب زخمی بتائے جاتے ہیں۔

 

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close