تازہ ترین خبریںپاکستان

کوہاٹ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ۴۰ شرپسند اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

 

صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 40 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے حوالےسے بتایا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے شہرکوہاٹ میں سیکیورٹی فورسز نے ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرکے ۴۰ شرپسندوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیاہے۔

ڈی پی او کوہاٹ سہیل خالد کے مطابق پولیس نے کوہاٹ شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

سرچ آپریشن کے دوران 40 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے قبضے سے 4 کلاشنکوفیں، 11 رائفلز، 16 پستول اور سینکڑوں کارتوسوں سمیت 10 کلو چرس اور متعدد شراب کی بوتلیں برآمد کیں۔

پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کے لیے ملزمان کو کے ڈی اے تھانے میں منتقل کردیا گیا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close