تازہ ترین خبریںدنیا

افغان سیکیورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں ناقابل یقین اضافہ

افغان وزارت دفاع کا کہناہے کہ ایک ماہ کے مختصر عرصے میں طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں ۵۱۳ اہلکار ہلاک اور ۷۱۸ زخمی ہوئے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وزیردفاع «طارق شاه بهرامی» کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے مختصر عرصے میں ۵۱۳ اہلکار ہلاک اور ۷۱۸ زخمی ہوئے جبکہ ۴۳ افراد کو طالبان نے اغوا کرلیا۔

انہوں نے سینٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے حکومت مخالف مسلح افراد کے خلاف بھرپورکارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں افغان فوج کے مقابلے میں ۴ گنا زیادہ دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوئے۔

افغان وزیرداخلہ «ویس احمد برمک» نے وزیر دفاع کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں میں روزانہ کی بنیاد پر ۳۰ سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نیویارک ٹائم نے انکشاف کیا تھا کہ صرف ایک ہفتے کے دوران ۴۰۰ افغان اہلکار ہلاک ہوئے، طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں سیکیورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں اضافے کی وجہ سےافغان فوج اور پولیس میں بھرتی ہونے کے لئے کوئی تیار ہی نہیں۔

صوبہ ہلمند میں سیکیورٹی فورسز کے اعلیٰ اہلکار «عبدالقدوس» کا کہنا ہے کہ آئے روز پولیس اور فوجی اہلکاروں کی ہلاکتوں کی وجہ سے فوج اور پولیس کے اداروں میں کام کرنے کے لئے کوئی  بھی تیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں فوج اور پولیس میں نئے افراد کی ضرورت ہے تاہم شہریوں میں ان اداروں کے متعلق نہایت منفی سوچ پائی جاتی ہے۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close