تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

اکیلےجہاز اُڑا کر پوری دنیا کا سفر کرنے والے پاکستانی شہری روس میں گرفتار

روسی حکام نے اکیلےجہاز اُڑا کر پوری دنیا کا سفر کرنے والے پاکستانی شہری کو ویزہ ختم ہونے کی وجہ سے گرفتار کرلیا

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھرکا چکرلگانے کے مشن پرنکلے ہوئے معروف گلوکاروفنکارفخرعالم کو روسی حکام نے ویزہ ختم ہونے پر حراست میں لے لیا ہے۔

 روس کے ائیرپورٹ پہنچنے سے پہلے ہی گلوکارکے ویزے کی مدت ختم ہوگئی تھی۔ دفترخارجہ کی جانب سے بھی واقعے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

دفترخارجہ کے مطابق فخرعالم نے حکوت پاکستان سے مدد کی اپیل کی ہے اوران کے ویزہ کے معاملے کودیکھ رہے ہیں، متعلقہ سفارتی مشن معاملے کے حل کے لیے کوشاں ہے۔

فخرعالم 28 دنوں میں دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی ہوں گے جبکہ ان کا خواب بھی یہی تھا کہ وہ پہلے پاکستانی کہلائیں جو اکیلےجہاز اُڑا کر پوری دنیا کا سفر کرے۔ اس حوالے سے انہیں نے ٹوئٹ بھی جاری کیا تھا جس میں انہوں نے 28 دن میں پوری دنیا گھومنے کا منصونہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ اس دوران وہ دنیا کے 30 مختلف ایئرپورٹس سے جہاز اُڑائیں گے۔

اداکار و گلوکار فخرعالم 10 اکتوبر کو اپنا بچپن کا خواب پورا کرنے کے لیے امریکی ریاست فلوریڈا سے سفرپر نکلے تھے، اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام بھی جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ تین سال قبل 2015 میں فخرعالم کو امریکا میں پرائیوٹ پائلٹ کا لائسنس ملا تھا۔ ان کا بچپن سے خواب تھا کہ وہ خود جہاز اُڑا کر پوری دنیا کا چکرلگائیں۔ یہ سفر 28 دن پر مشتمل ہوگا جس میں 25 ممالک کے 31 شہر شامل ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close