تازہ ترین خبریںدنیا

کابل میں خودکش دھماکے میں متعدد افراد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پولیس ترجمان کے مطابق خودکش دھماکا کابل کے پولیس ڈسٹرکٹ 9 میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے نزدیک کیا گیا ۔

کابل پولیس کمانڈر کے ترجمان «بصیر مجاهد» کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی حکام نے خودکش بمبار کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے ٹارگٹ تک پہنچنے سے قبل ہی دھماکا کر دیا، دھماکے میں الیکشن کمیشن کے 4 ملازم اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی دہشت گرد گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close