تازہ ترین خبریںپاکستان

پاک افغان سرحد باب دوستی کھول دیا گیا

 

بلوچستان کے شہر چمن میں باب دوستی کے نام سے واقع پاک افغان سرحد دو روزہ بندش کے بعد آج صبح کھول دی گئی۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایف سی حکام کے مطابق باب دوستی سے دونوں ممالک میں تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت بھی بحال ہوگئی ہے۔

باب دوستی 9 اور 10محرم الحرام کو سیکیورٹی کے پیش نظر بند کیا گیا تھا، جسے عاشورہ محرم گزرنے کے بعد آج صبح کھول دیا گیا، اس سے قبل جولائی میں ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر بھی باب دوستی عارضی طور پر بند کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں بھارتی سرگرمیاں زیادہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی کے خطرات بڑھ جاتے ہیں جس کی وجہ سے پاک افغان سرحدیں بند کرنا ناگزیرہوتا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close