تازہ ترین خبریںپاکستان

راولپنڈی سے 5ملک دشمن دہشت گرد گرفتار، خودکش جیکٹ برآمد

 

سیکیورٹی فورسزنے محرم الحرام میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ۵ ملک دشمن دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیاہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق،  سی ٹی ڈی پنجاب کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ راولپنڈی اور دیگر اہم شہروں کو دہشت گردوں نے محرم الحرام میں نشانہ بنانے کامنصوبہ بنایاہے.

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ دہشت گرد راولپنڈی میں ایک حساس ادارے کی بس پرخودکش بمبارکے ذریعے حملہ کرنے کی تیاری کرچکے تھے جس پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا گیا۔

پکڑے جانے والے دہشت گردوں میںرضوان اللہ، لال دین، ملک جان، عدنان اور شیرحسن شامل ہیں جواٹک بم حملے اور نوشہرہ میں کیے کیے گئے دھماکوں میں بھی ملوث بتائے جاتے ہیں.

دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے بتایا جاتاہے،جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں بارودی مواد خودکش جیکٹ اسلحہ، بال بیرنگ اور نقشے برآمد ہوئے ہیں۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج سلیمان بیگ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار پانچوں ملزمان کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کی تحویل میں دے دیا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close