تازہ ترین خبریںپاکستان

محرم الحرام: 6ہزار سے زائد اسکائوٹس خدمات انجام دینگے

پاکستان کے صوبے سندھ میں مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کے لئے سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے 6 ہزار سے زائد اسکائوٹس اور لیڈرز خدمات انجام دیں گے۔

مقامی ذرائع کےحوالے سے بتایا ہے کہ محرم الحرام میں عزاداروں کی حفاظت کے لئے سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے 6 ہزار سے زائد اسکائوٹس اور لیڈرز خدمات انجام دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق خدمات انجام دینے والے اسکائوٹس کی تربیت کا عمل پاکستان رینجرز سندھ کی نگرانی میں سندھ بھر کے اضلاع میں مکمل کر لیا گیا ہے۔

سندھ بھر میں اسکائوٹس کی خدمات کو مانیٹرکرنے کیلئے صوبائی اسکائوٹ ہیڈ کوارٹر میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے اختر میرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خیرپور، رانی پور، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، شکار پور، نوشہروفیروز، مورو، دادو، حیدر آباد، بدین، میرپور خاص سمیت کراچی میں 6 ہزار سے زائد اسکائوٹس، اسکائوٹ لیڈرز اور گرلزاسکائوٹس محرم الحرام کے دوران ہونے والی مجالس اور جلوسوں میں خدمات انجام دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسکائوٹس کو ایمرجنسی ریسپانس، طبی امداد، فائر فائٹنگ، گاڑیوں اور افراد کی تلاشی لینے، بم کو شناخت کرنے سمیت دیگر کے حوالے سے خصوصی تربیت پاکستان رینجرز، سندھ پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریڈ کریسنٹ کے تعاون سے دی گئی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close