تازہ ترین خبریںدنیا

شام: امریکی لڑاکا طیاروں کی بمباری میں متعدد شہری شہید


داعش کے خلاف نام نہاد امریکی اتحادکے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں دسیوں شامی شہری شہید یا زخمی ہوگئے ہیں۔

سانا نیوز کے حوالےسے بتایا ہے کہ امریکی اتحاد کے جنگی جہازوں نے شام کے “هجین” نامی شہراور اس کے مضافاتی علاقوں میں بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں درجنوں عام شہری شہید یا زخمی ہوگئے ہیں۔

شامی ذرائع کے مطابق امریکی اتحادی جنگی جہازوں نے دیرالزور کے مضافاتی علاقوں میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا جس میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں نہتے مسلمان شہید یا زخمی ہوگئے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بمباری میں متعدد مکانات تباہ ہوئے ہیں اور شہید اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے کیونکہ بہت سارے شہری ملبے تلے دبے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین دن کے دوران دیرالزور کے مضافاتی علاقے “الشعفه”  اور ”هجین” پر امریکی بمباری میں 45 عام شہری شہید  اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوچکےہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close