تازہ ترین خبریں

گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ، بجلی غائب

گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ کے بعد بجلی بھی غائب ہوگئی ہے۔

اسلام نیوز کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع دیامرکے بابوسرٹاپ، ضلع استور کے  نانگا پربت، بٹوگا ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور سردی میں اضافہ ہوا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں سردی کے اضافے کے ساتھ بجلی کا غایب ہونا معمول کی بات ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے دوسرے صوبوں میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور خشک ہے، وادی کوئٹہ کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں 2، پنجگور میں 8، سبی اور نوکنڈی میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close