تازہ ترین خبریںپاکستان

حکومت کی نااہلی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری


چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کی نااہلی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ داتا دربار لاہور میں دہشت گردی کا واقعہ افسوسناک ہے، اس دن وزیراعظم اسمبلی میں آئے اور دعا بھی کی، لیکن ہمیں امید تھی کہ وزیراعظم قوم سے خطاب کرکے کہیں گے کہ آپکا تحفظ ہماری ترجیح ہے، لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہوا، حکومت دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ اقدامات نہیں کررہی، حکومت کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کروانا چاہیے اور کالعد م تنظیموں کو فی الفور فارغ کرکے پیغام دیا جائے حکومت سنجیدہ ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام دیکھ رہے ہیں کہ حکومت کی کوئی سمت نہیں، ملکی معیشت کے بارے میں ملک کی عوام پریشان ہیں، 9 روپے اضافہ کر کے عوام پر پیٹرول بم گرایا گیا، پیٹرول، بجلی اور گیس حکومت کی نااہلی کے باعث مہنگے ہوئے، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کے سربراہوں کو اچانک ہٹا دیا گیا، ایسا تو نہیں کہ آئی ایم ایف فیصلے کر رہا ہے۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں، ملک میں پی ٹی آئی نہیں بلکہ پی ٹی آئی ایم ایف کی حکومت ہے، اور جب آئی ایم ایف سے آئی ایم ایف مذاکرات کرے گا توعوام کو تکلیف ہوگی، پارلیمنٹ سےمنظوری نہ لی توآئی ایم ایف ڈیل کونہیں مانیں گے، ہم بھی آئی ایم ایف کے پاس گئے تھے مگر ہم نے ملکی معیشت پر سمجھوتہ نہیں کیا، ایف آئی آرکاٹنے، نیب گردی اور مخالفین کو جیل بھیجنے کی بجائے اپنا کام کرو۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں 18 ویں ترمیم کی وجہ سے وفاق دیوالیہ ہو گیا، سچ یہ ہے کہ صوبے وفاقی حکومت کی ناکامیوں کیوجہ سے دیوالیہ ہو رہا ہے، وفاقی حکومت ناکام ہے اپنے ہی ٹیکس ٹارگٹ حاصل نہیں کر پارہی، وفاق سندھ حکومت سے سیکھے ، سندھ وہ واحد صوبہ ہے جہاں ٹیکس کلیکشن ہورہی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close