تازہ ترین خبریںکشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری شہید


قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے شوپیاں میں ایک اور کشمیری نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔
کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے تلاشی کے بہانے خواتین، بچوں کوگھروں سے نکال دیا۔
اس سے قبل گزشتہ دنوں قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔
بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے باندی پورہ اورشوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 7 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا تھا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close