تازہ ترین خبریںدنیا

پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی رہائش کی مدت میں توسیع

حکومت پاکستان نے اپنے ملک میں افغان پناہ گزینوں کی رہائش کی مدت میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

پاکستان کی نگراں وفاقی کابینہ نے پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں مزید تین  ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کے نگراں وزیر اعظم ناصرالملک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع سے متعلق معاملے پر غور کیا گیا اور رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں مزید تین ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ سابق حکومت نے رواں سال مارچ کے آخر میں چودہ لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین سمیت تئیس لاکھ افغان باشندوں کی پاکستان میں قیام کی مدت میں تیس جون تک اضافہ کیا تھا۔

اس حوالے سے ایک سینئر عہدیدار نے افسران کی ورکشاپ سے خطاب میں کہا کہ رجسٹرڈ کارڈ کے ثبوت رکھنے والے پناہ گزینوں کو تیس جون تک ملک میں رہنے کی اجازت ہو گی اور یہی پالیسی ان کے لیے اپنائی جائے گی جن کے پاس افغان شہری کارڈ ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کئی سالوں سے لاکھوں افغان مہاجرین زندگی گزار رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان تارکین وطن کی میزبانی کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے، پاکستان میں افغانستان، بنگلادیش، برما،  اوربھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے لاکھوں تارکین وطن زندگی بسر کررہے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close