تازہ ترین خبریںدنیا

بھارت روس سے جدید ایس 400 میزائل خریدے گا

بھارت روس سے جدید ایس 400 میزائل خریدے گا دونوں ملکوں نے خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دی ہے

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، بھارت روس سے جدید ایس 400 میزائل خریدے گا، دونوں ملکوں نے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق اس میزائل سسٹم کو چین اور پاکستان سے ملنے والی اپنی سرحدوں پر نصب کیا جائے گا۔

دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ میزائل سسٹم کی خریداری میں اربوں ڈالرخرچ ہوں گے، روس کا یہ میزائل سسٹم 4 سو کلومیٹر تک لڑاکا طیاروں ، میزائلوں اور ڈرون طیاروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت فرانس سے بھی رافیل جنگی طیاروں کی خریداری کا سودا کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی کے چیئرمین ولیم تھورن بی نے بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ روس سے میزائل خریدنے پر بھارت کو جدید مسلح ڈرونز کی فروخت روکی جاسکتی ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ نیکی ہیلی کا کہنا ہے کہ بھارت اور روس کے معاہدے پر امریکا کو تشویش ہے۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close