تازہ ترین خبریںپاکستان

کراچی میں پانی کے بحران میں شدت، شہری سراپا احتجاج

پاکستان کے سب سے بڑے اور صنعتی شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق،  کراچی کے علاقے بلوچ کالونی سمیت متعددعلاقوں میں کئی روز سے پانی کی عدم فراہمی سے عوام سخت پریشان ہیں۔

شہریوں نے پانی کے بحران کے حل کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہ کرنے  پربلوچ کالونی کی سڑک بلاک کردی ہے جس کے نتیجے میں سڑک پر ٹریفک کی روانی معطل اور بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے ایکسپریس وے اور ملحقہ سڑکوں پر کئی کلومیٹر طویل گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

پانی کے بحران کے خلاف ہزاروں شہری احتجاج کررہے ہیں۔

دوسری جانب گلشن اقبال کے علاقے ابو الحسن اصفحانی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں کئی روز سے پانی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نےسڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا اس دوران مشتعل مظاہرین نے ٹائر بھی جلائے جس کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی اور اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا۔

واضح رہے کہ کراچی جیسے صنعتی شہر میں پانی اور بجلی کا بحران کئی سالوں سے جاری ہے اور حکام عوام کو جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ دینے سے قاصر نظر آرہے رہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close