تازہ ترین خبریںپاکستان

یورپی مبصرین عام انتخابات کاجائزہ لینے پاکستان آئیں گے

یورپی پارلیمنٹ کے رکن مائیکل گہلر کو مبصر مشن کاسربراہ مقرر کردیا گیا ہے تاہم ترجمان یورپی یونین کے مطابق نورکنی یورپی یونین کامشن 22 جون کوپاکستان پہنچے گا۔

 60 طویل المدت مبصرین ملک بھرمیں  25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات 2018 میں یورپی یونین کی کورٹیم کا حصہ ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے مبصرین انتخابی عمل کے اختتام تک پاکستان میں قیام کریں گے۔

یورپی مبصرمشن کے سربراہ مائیکل گہلر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کی مبصرمشن کی سربراہی اعزازہے۔

ترجمان یورپی یونین کے مطابق مبصرین کی تعیناتی جمہوریت کے استحکام کے لئے یورپی یونین کے عزم کا اعادہ ہے۔ پاکستان میں منتخب جمہوری حکومت کو اقتدارکی منتقلی کیلئے پرامید ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close