تازہ ترین خبریں

اقوام متحدہ کا ایران جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ سیکریٹری ”آنتونیو گوترش” نے ایک بار پھر ایران جوہری معاہدے کو برقرا رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس عالمی معاہدے میں تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں ہے.

 رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان استیفان ڈوجیریک نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران جوہری معاہدے کی پاسداری چاہتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سربراہ پبلک اور خصوصی فورم پر اپنے موقف کا اظہار کرچکے ہیں.

استیفان ڈوجیریک نے بتایا کہ سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش کی نظر میں جوہری معاہدہ تاریخ کی سب سے اہم سفارتی فتح ہے جس کی حمایت اور مکمل نفاذ کے لئے تمام فریقین کو کردار ادا کرنا ہوگا.

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close