تازہ ترین خبریںدنیا

چین کا امریکا کو کرارا جواب، امریکی زرعی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان

چین نے امریکا کو کرارا جواب دیتے ہوئے اس ملک کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر مزید 10 فیصد ٹیکس عائد کئے جانے کے جواب میں چین نے امریکی زرعی مصنوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد امریکی اسٹاک رواں ہفتے کے پہلے روز سال کی کم ترین سطح پر بند ہوئی۔
چین نے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری روکنے کافیصلہ کیاہے اور ساتھ ہی ان پر مزید ٹیکس عائد کرنے کا بھی عندیہ دیاہے۔چین نے پیر کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں یوآن کی قدر میں مزید کمی کردی تھی۔
تمام تر صورتحال میں امریکی اسٹاک ڈاؤ جونز میں سال کی کم ترین سطح پر ٹریڈ ہوئی، دن کے اختتام پر اسٹاک 700پوائنٹس کی کمی پر بند ہوئی، امریکا نے چین کو کرنسی کی قدر میں ہیر پھیر کرنے والا ملک قرار دے دیا۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر چین نے اپنی کرنسی کی قدر میں مزید کمی کی تو اس کا اثر ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کی منڈیوں تک آئے گا اور ہو سکتا ہے انہیں بھی اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کرنا پڑے۔
ماہرین کے مطابق کرنسی کی قدر میں کمی سے دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافے، مزید ٹیکسز اور تجارتی پابندیوں کا خدشہ ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close