تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

پاک بھارت کشیدگی؛ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب

بھارت کی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں فوجی اہلکاروں کی تعییاتی اور مقبوضہ وادی کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کا جائزہ کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا
اسلام نیوز: مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورت حال اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کا جائزہ لینے کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا۔
بھارتی حکومت کی جانب سے صدارتی حکم نامے کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے خصوصی اختیارات سے متعلق آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے جس کے تحت مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں کہلائے گی اور لداخ بھی بھارتی یونین کا حصہ ہو گا۔
صدر مملکت عارف علوی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس صبح 11 بجے طلب کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے کلسٹر بموں کے استعمال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close