تازہ ترین خبریں

شام میں دہشت گردوں کا بہت جلد خاتمہ کیا جائے گا، بشار الاسد

   شامی صدر بشار الاسد کاکہنا ہے کہ ملک میں موجود تمام دہشت گردوں کا خاتمہ قریب ہے اور ملک میں جاری جنگ آئندہ سال تک مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صدر بشار الاسد نے برطانوی اخبار ’میل‘ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مربوط منصوبہ بندی کے ساتھ دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جا رہا ہے اور 80 فیصد سے زیادہ علاقے میں حکومت کی رٹ قائم کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں باقی ماندہ علاقوں سے بھی ایک سال کے اندر اندر دہشت گردوں کا صفایا کردیں گے۔

صدر اسد نے مزید کہا روس شام کے حکومتی فیصلوں میں مداخلت نہیں کر رہا ہے اور یہ جنگ ایک ایک انچ زمین کے واپس لینے تک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ شامی شہری اور فوج نے قیام امن کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردوں کو اپنے عزم اور حوصلے کی بنیاد پر شکست دی ہے۔

صدر اسد نے کہا کہ دہشت گرد آج شام میں دہشتگردی پھیلا رہے ہیں تو کل کسی اور علاقے میں تباہ کاریاں پھیلا سکتے ہیں، عالمی قوتوں کو یہ بات سمجھنے کی شدید ضرورت ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close