تازہ ترین خبریں

مشرقی افغانستان وزارت تعلیم کی عمارت پر مسلح افراد کا حملہ

مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں وزارت تعلیم کی مرکزی عمارت پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ننگرہار میں وزارت تعلیم کے صوبائی سربراہ «آصف شینواری» کا کہنا ہے کہ جلال آباد میں وزارت تعلیم کی مرکزی عمارت پر نا معلوم متعدد مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔

طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارت تعلیم کی عمارت کے قریب پہلے ایک بم دھماکہ کیا گیا جس کے فوری بعد مسلح افراد نے شدید فائرنگ کرتے ہوئے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 افغان ذرائع کا کہنا کہ سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ تاحال کسی گروہ یا تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ننگرہار میں ہونے والے گزشتہ حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

خیال رہے کہ داعشی دہشت گردوں کی دھمکیوں کی وجہ سے صوبہ ننگرہار میں لڑکیوں کے تمام تعلیمی مراکز بند کردیے گئے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close