تازہ ترین خبریں

افغانستان میں امریکا نے گزشتہ ماہ ۵۶۲ بم گرائے

امریکی صدر ٹرمپ کے افغانستان کے لئے نئی پالیسی کے اعلان کے بعد اس ملک پر امریکی فضائی حملوں میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر کہنا ہے کہ امریکا نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں حکومت مخالف مسلح افراد کے خلاف متعدد کارروائیاں کیں اور صرف اپریل کے مہینے میں ۵۶۲ بم گرایے۔

امریکی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ صرف ایک مہینے کی قلیل مدت میں اتنے بموں کا استعمال گزشتہ 10 سالوں میں کبھی نہیں کیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کے افغانستان کے متعلق نئی پالیسی کے اعلان کے بعد روزانہ کی بنیاد پر اس ملک کے نہتے عوام پر بمباری کی جارہی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق افغانستان میں اس قدر شدید بمباری کا مقصد طالبان سمیت تمام حکومت مخالف عسکری گروہوں کو شکست دینا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی فضائی حملوں میں عام شہری نشانہ بنتے رہے ہیں اور خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

موسم بہار کے شروع ہوتے ہی طالبان کے حملوں میں بھی کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور کابل سمیت ملک کے مختلف بڑے شہروں میں بم دھماکے معمول بن گئے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close