تازہ ترین خبریں

کل پاکستان اور ایران میں رمضان کا چاند نظر آنےکا امکان

 پاکستان اور ایران کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں.

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے جنوب مغربی اضلاع اور سندھ میں 16 مئی کو مطلع صاف ہوگا، جس کے باعث رمضان المبارک کا چاند نظر آ سکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ 16 مئی کو چاند کا دورانیہ 27 گھنٹے ہوگا، 23 گھنٹے سے زیادہ عمر کا چاند دکھائی دینے کے امکانات ہوتے ہیں۔

غروب آفتاب کے بعد رمضان کا چاند ایک گھنٹے تک نظر آسگے گا، رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا ۔

دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران میں محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کل رات رمضان المبارک کاچاند دیکھنے کے قوی امکانات ہیں لہذا  جمعرات کو یکم رمضان المبارک ہوگا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close