تازہ ترین خبریں

طالبان کا افغان سیکیورٹی فورسز پر حملہ، 41 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

افغانستان میں طالبان کی جانب سے متعدد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 41 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور دس  زخمی ہوگئے جبکہ افغان فورسز کی جوابی کارروائیوں میں 20 جنگجو بھی ہلاک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق افغان صوبے فراہ کے مختلف مقامات پر طالبان نے حملے کیے جس کے باعث اکتالیس قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار جاں بحق ہوئے، اس دوران پولیس اور طالبان کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس سے طالبان کے جنگجوؤں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

واقعے سے متعلق افغان حکام کا کہنا تھا کہ طالبان نے فراہ صوبے کے چار مختلف مقامات پر حملے کیے، جن میں صوبائی دارالحکومت بھی شامل ہے، تاہم اس دوران جھڑپوں میں طالبان کو بھی منہ توڑ جواب دیا گیا۔

دوسری جانب صوبائی گورنر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں اکتالیس سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور دس زخمی ہوئے ہیں، جبکہ اب تمام مقامات پر طالبان کے حملوں کو مقابلے کے بعد مکمل طور پر ناکام بنایا جا چکا ہے، البتہ ان جھڑپوں کے نتیجے میں بیس طالبان جنگجو بھی مارے گئے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close