تازہ ترین خبریںپاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں سے گینگ کارندوں سمیت ۳۳ شرپسند گرفتار

پاکستان کے سب سے بڑے اور صنعتی شہر میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے گینگ کارندوں سمیت ۳۳ شرپسندوں گرفتار کو گرفتار کرلیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتےہوئےگینگ وار کارندوں،منشیات فروش اور اسٹریٹ کریمنلز سمیت 33ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

رینجرز کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بغدادی کے علاقے لیاری سے6ملزمان عبداللہ ،عبدالشکور،شاہنوازشانی،وارث مجید،ایاز علی، عمر ریحان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کا تعلق غفار زکری گروپ سے جبکہ ایک ملزم کا تعلق ارشد پپو گروپ سے بتایا جاتاہے، حکام کے مطابق ملزمان بھتہ خوری ،ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

کراچی کے زمان ٹاؤن میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہو ئے مشتاق احمد بھٹی عرف کالا کو گرفتار کرلیا جو کہ ٹارگٹ کلنگ و بھتہ خوری میں ملوث بتایا جاتاہے۔

رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکم اور خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے نیو کراچی، منگو پیر سمیت متعدد علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے دسیوں شرپسندوں کو اسلحہ اور منشیات کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال پہلے کی نسبت کافی بہتر ہوئی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close