تازہ ترین خبریںپاکستان

پاکستان سے تمام دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا: وزیراعظم کا دعویٰ

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان سے دہشت گردوں کی تمام پناہ گاہوں کا خاتمہ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درپیش چیلنجز پر کامیابی سے قابو پایا۔ 5 سال میں چیلنجز کے باوجود ترقی کی جانب بڑھے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بنیادی ڈھانچے کا فقدان تھا۔ ہم نے ملک میں گیس کی قلت کاخاتمہ کیا۔ بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کردیا۔ اقتصادی راہداری کی تعمیر علاقائی روابط کا وژن ہے۔ ’ملک میں 17 سو کلو میٹر طویل موٹر ویز بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی زونز کے قیام کے لیے بھی سرمایہ کاری کی گئی۔ اقتصادی زونز سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ ملکی تاریخ میں دوسری حکومت مدت پوری کر رہی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملکی ترقیاتی پالیسیوں پر اتفاق رائے سے عمل پیرا ہیں۔ شرح نمو کو 9 فیصد تک لے جانا انتہائی ضروری ہے۔ ’پاکستان سرمایہ کاروں کے لیے پہلی ترجیح بن رہا ہے‘۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close