تازہ ترین خبریںپاکستان

سیاسی جماعتوں کی جانب سے وزیر داخلہ پر حملے کی شدید مذمت

سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ سے متعلق آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وہ نارووال میں احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت کے لئے دعا کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے وزیر داخلہ پر حملے کو ریاست پر حملہ قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث کردار کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ پر حملہ تشویش ناک ہے، ایسے واقعات کو روکنا ہوگا۔

آصف علی زرداری نے احسن اقبال کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ پر حملہ ملکی سیکورٹی پر بڑا سوالیہ نشان ہے، اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وفاقی وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی بزدلانہ کارروائی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ احسن اقبال کی سلامتی و مکمل صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔

رہنما پی ٹی آئی عثمان ڈار نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت کا ایسا رجحان خطرناک ہے، احسن اقبال کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر افسوس ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close