تازہ ترین خبریںپاکستان

پاک فوج کے سربراہ نے 11 دہشت گردوں کی سزاؤں کی توثیق کردی

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت جبکہ 3 دہشت گردوں کی مختلف نوعیت کی سزاؤں میں بھی توثیق کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ دہشت گرد سنگین وارداتوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے مجرمان مالاکنڈ یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے اور معصوم شہریوں کو قتل کرنے کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔

اس کے ساتھ ساتھ سزا یافتہ مجرمان صوبہ خیبرپختونخوا میں رکن صوبائی اسمبلی عمران خان کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں پر مجموعی طور پر 60 شہریوں کو قتل، 36 کو زخمی کرنے کا الزام تھا، اور اس کے علاوہ پولیس اہلکاروں سمیت 24 سیکیورٹی اہلکاروں کو قتل کرنے کا الزام تھا جبکہ انہوں نے 142 معصوم افراد کو زخمی بھی کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے سزائے موت اور دیگر سزائیں سنائی جاچکی تھیں، جبکہ کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ان دہشت گردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اعترافِ جرم بھی کیا تھا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close