تازہ ترین خبریںپاکستان

امریکا دنیا بھر میں امن کے نام پر انسانیت کا خون کررہا ہے، متحدہ مجلس عمل

جمعیت علماء اسلام ف کے امیر اور متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہے کہ امریکہ قوموں کی آزادی چھین رہا ہے، امن کے نام پر انسانیت کا خون کررہا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  ملک میں مذہب بیزارحکومت رائج ہے، مضبوط نظام حکومت کےبغیر نظام نہیں چل سکتا ہےجبکہ پاکستان کی سیاست اور پارلیمنٹ بین الاقوامی دبائو میں ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں کچھ پتا نہیں کہ حکومت کس کی ہے، جو اپنے آپ کو حکمران کہتے ہیں وہ روزانہ عدالتوں میں کھڑے ہوتے ہیں جبکہ حقیقی معنوں میں ادارے حکمران بن گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ایجنٹ ایسےہی نہیں کہتےاور ساتھ ہی مغرب کےایجنڈے کوبھی پاکستان میں نافذ نہیں ہونےدیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کل پاکستان میں کہا جاتا ہے کہ یہ چور ہے وہ چور ہے جبکہ ملک سے کرپشن ختم کرنے کا آسان فارمولا یہ ہے کہ حکومت کو متحدہ مجلس عمل کے حوالے کردیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج بندوق اور تلوار کی جگہ ووٹ نے لے لی ہے،اپنے ووٹ کی پرچی کو حق کے لئے استعمال کرو گے تو حق آگے آئے گا۔

متحدہ مجلس عمل کے صدر نے کہا کہ 13 مئی کو پورے پاکستان سے لوگ مینار پاکستان پر جمع ہوں گے جس میں قوم کو پاکستان کی اساس یاد دلائیں گے اور دنیا کو بتائیں گے کہ قرارداد پاکستان کو کیسے عملی جامہ پہنایا جاتا ہے تاہم مغرب کے ایجنڈے کو پاکستان میں نافذ ہونے نہیں دیا جائے گا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close